مہمند ایجنسی، تحصیل خویزئی میں فاٹا حسن قراء ت مقابلوں کی عظیم الشان روحانی تقریب

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

Husni Qirat

مہمند ایجنسی ( سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، تحصیل خویزئی میں فاٹا حسن قراء ت مقابلوں کی عظیم الشان روحانی تقریب۔ ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء نے حصہ لیا۔ مکر و فریب کے اس مانے میں قرآن و سنت ہی نجات کا واحد راستہ ہے۔ اسلامی قانون عدل و انصاف پر مشتمل ہے۔ دنیاکے بڑے بڑے طاقتیں قرآن پاک کے آگے نہ ٹھہر سکی ہے۔ نئی نسل کی روحانی تربیت کیلئے قرآن پاک کا حفظ و تجوید لازمی ہے۔ حکومت ہر قسم کی سرپرستی کریگی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان اور مولانا رفیع اللہ قاسمی کا تقریب سے خطاب۔ سرکاری حکام، عمائدین اور ہزاروں کی تعدداد میں عوام کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی سرحدی دیہات تحصیل خویزئی حاجی کچکول کلے میں بدھ کے روز علاقے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیٹیکل انتظامیہ اور سپورٹس ، کلچر اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام فاٹا حسن قراء ت مقابلوں کی ایک عظیم الشان روحانی تقریب منعقد ہوئی۔ جسمیں فاٹا ، قومی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء قاری نصیر اللہ ندیم، قاری علیم اللہ کرم ایجنسی، قاری محمد حسن ملاکنڈ ایجنسی، قاری عرفان اللہ باجوڑ ایجنسی، قاری محمد یحییٰ، قاری عصمت اللہ خیبر پختونخواہ نے خوش آوازی میں تلاوت کلام پاک پیش کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

تقریب میں 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امتیاز خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی پیر عبداللہ شاہ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل ، کیپٹن ہاشم، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سی اظہر علی شاہ، خیبر پختونخواہ، سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر نثار احمد، ملک حاجی احمد خویزئی، ملک فیاض خویزئی، ملک فضل خالق سمیت مہمند ایجنسی کے مختلف تحصیلوں کے سرکردہ قومی مشران اور ہزاروں کی تعداد میں دینی طلباء ، علمائے کرام اور عوام نے شرکت کی۔ سرکاری حکام نے حسن قرآء ت مقابلوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے قراء ، پروگرام منتظمین اور علمائے کرام میں انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کئے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمند رائفلز 201 ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل امیتاز خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ پیر عبداللہ شاہ اور مہمان خصوصی مولانا رفیع اللہ قاسمی نے کہا کہ سرحدی دیہات میں پہلی مرتبہ حسن قرآء ت اور روحانی تقاریب کے انعقاد کا مقصد دینی مدارس اور طلباء کی حوصلہ آفزائی اور سرپرستی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیاوی پریشانیوں اور مشکلات سے نجات کا واحد حل قرآن و سنت پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہے۔ قرآن پاک وہ لازوال اور آفاقی آسمانی کتاب ہے جس میں انسانی زندگی کا مکمل ضابطہ موجود ہے۔ جس پر عمل کرتے ہوئے مسلمانوں نے ماضی میں شاندار کامیابیاں حاصل کی۔ مگر مسلمانوں کی غفلت اور دین اسلام سے روگردانی کے سبب ہماری زندگی میں آج سازشی اور چالباز عناصر کی مداخلت ہو رہی ہے۔ اس لئے ہم پر لازم ہے کہ اپنے آئندہ نسل اور بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن اور تجوید کا درس لازمی دے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ قرآن قاری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔ خویزئی بائیزئی میں حفظ و تجوید کا ایک معیاری ادارہ بھی قائم کیا جائیگا۔