پیسے کے پیچھے بھاگنے کا اب شوق نہیں: ریشم

Resham

Resham

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریشم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ بوڑھی اداکارائیں اب بھی خود کو جوان کہہ کر فلموں میں کام کیلئے لوگوں کی منتیں کر رہی ہیں ، جب بوڑھی اداکارائیں بھی خود کو ہیروئین کہتی ہیں تو ان پر ہنسی آتی ہے۔

انھوں نے کہا اﷲ کا شکر ہے میں نے اپنی زندگی میں بہت پیسہ کمایا ،اب مجھے پیسے کے پیچھے بھاگنے کا کوئی شوق نہیں، صرف عزت اور شہرت چاہتی ہوں۔