منی لانڈرنگ کیس ختم، پولیس کا خط موصول ہو گیا، ندیم نصرت

Nadeem Nusrat

Nadeem Nusrat

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ میٹر پولیٹن پولیس کا بانی متحدہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات ختم کرنے کا خط مل گیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن پولیس نے خط میں باضابطہ طورپر آگاہ کیا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس کے فیصلے کی روشنی میں بانی متحدہ اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات میں اب مزید کوئی ایکشن نہیں لیا جائےگا۔

یہ فیصلہ ایم کیوایم کے اصولی مؤقف بلکہ تمام حق پرست عوام کی فتح ہے۔ندیم نصرت نے الزامات ختم ہونے پرکارکنوں اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔