منیٰ کا سانحہ عالم اسلام کے لئے کسی صدمہ سے کم نہیں، عادل سلیم

Mina Incident

Mina Incident

گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ منیٰ کا سانحہ عالم اسلام کے لئے کسی صدمہ سے کم نہیں، ایسے واقعات اتفاقی ہوتے ہیں، تاہم سعودی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات تسلی بخش تھے۔

پورے عالم اسلام کو اس المناک سانحہ پر سعودی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لئے آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے سانحہ سے متعلق مختلف الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے سانحہ رونما نہیں ہوا کیونکہ وی آئی پیز کے راستے الگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کی ضرورت ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں آئندہ اس نوعیت کے حادثات کا سدباب ہو سکے۔