ماہ صیام کے آتے ہی وزیرآباد میں بجلی کی صورتحال مزید خراب

Load Shedding

Load Shedding

وزیرآباد (جی پی آئی) ماہ صیام کے آتے ہی وزیرآباد میں بجلی کی صورتحال مزید خراب۔ عین تراویح ، سحری اور جمعہ کی نماز کے وقت بجلی بند۔ صورتحال پرانے شیڈول سے بھی بد تر۔دن بھر بجلی کی وقفہ وقفہ سے بند ش کا سلسلہ جاری رہا۔

ماہ رمضان کے لئے لوڈ شیڈنگ کا پرانا شیڈول ختم کر کے نیا شیڈول لایا گیا جس کا مقصد روزہ داروں اور نمازیوں کو تراویح اور سحری کے وقت سہولت دینا مقصود تھا۔شہریوں نے پہلا روزہ بغیر بجلی کے گذارا۔پہلی تراویح شروع ہوئی تو بجلی بند ہو گئی۔

سحری کے وقت بھی بجلی نایاب تھی جبکہ عین جمعہ سے دو گھنٹے قبل بجلی بند کردی گئی جو نماز کے آدھا گھنٹہ بعد بحال ہو ئی۔سحری کے وقت پانی ستیاب تھا نہ جمعہ کی نماز کے وقت حتیٰ کی طہارت خانے بھی پانی سے خالی تھے۔

گیپکو وزیرآباد کی جانب سے عجیب و غریب شیڈول دیا گیاجو پرانے شیڈول سے بھی زیادہ پریشان کن ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی پہلے سے زیادہ ہو گیا ہے جس سے روزہ داروںاور خواتین کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی پریشان ہو گئے ہیں۔حکومتی دعوے پہلے روز ہی دھرے کے دھرے رہ گئے۔