ایک ماہ کے دوران کھاد کے استعمال میں 33، ڈی اے پی میں 44 فیصد اضافہ

Fertilizer

Fertilizer

کراچی (جیوڈیسک) ایک ماہ کے دوران کھاد کے استعمال میں 33 فیصد جبکہ ڈی اے پی 44 فیصد زائد استعمال ہوئی۔ رواں سیزن میں کسانوں کی جانب سے کھاد کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا۔

نومبر میں 6 لاکھ 23 ہزار ٹن کھاد استعمال ہوئی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 4 لاکھ 67 ہزار ٹن کھاد استعمال ہوئی تھی۔

دوسری جانب نومبر میں ڈی اے پی کا استعمال 44 فیصد اضافہ 5 لاکھ 37 ہزار ٹن ہوا جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 80 ہزار ٹن ڈی اے پی استعمال ہوئی تھی۔

کھاد ڈیلرز کے مطابق بہت سی کمپنیوں نے پرانے سٹاک ختم کرنے کی خاطر 100 سے 150 روپے فی بوری قیمتوں میں کمی کردی ہیں جس کے باعث اس کی فروخت میں اضافہ ہوا۔