ماہ صیام اخوت، بھائی چارے اور وحدت کا عملی نمونہ پیش کرتا ہے، عبدلسلام اعوان

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اللہ عزوجل کی جانب سے حضور ۖ کی امت کے لئے تحفہ ہے، یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس تحفے سے کتنے فوائد حاصل کر سکتے ہیں یا پھر اللہ عزوجل کی اس نعمت یعنی رمضان المبار ک سے بے بہرہ رہتے ہیں، رمضان امت کی کردار سازی او ر اخلاقی تربیت کرتا ہے، بڑے اور چھوٹے کی تمیز اور معاشرے میں نیکیوں کا سبق دیتا ہے، اس ماہ میں ہمیں حقیقت میں اسلامی اخوت اور محبت کا پریکٹیکل کرنے کا موقع دیا جاتا ہے

اس لئے ہمیں چاہیے کہ معاشرے کے سفید پوش اور غریب لوگوں کی ضرورتوں کا بھی خیال رکھیں اور خود آگے بڑھ کر ان کی حاجت کو زبان پر آنے سے پہلے پورا کردیں، دارالعلوم و جامعہ غوثیہ پرانی سبزی منڈی میں انجمن طلبہ اسلام ضلع شرقی کے زیر اہتمام منعقدہ استقبال رمضان تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے سکھر سے کراچی ڈویژن کے تنظیمی دور ے پر آئے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدالسلام اعوان نے کہا کہ ماہ صیام اخوت، بھائی چارے اور وحدت کا عملی نمونہ پیش کرتا ہے

طلبہ و نوجوانوں کے لئے مختلف طرز کا کام کرنے کی ضرورت ہے، رمضان کو تعلیمی،فکری اور نظریاتی تربیت کا مہینہ بنائیں گے، اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام ضلع شرقی کے زیر اہتمام منعقدہ استقبال رمضان تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ رمضان المبار ک کے حوالے تنظیمی پروگرامات کا جدول جاری کردیا گیا ہے، سندھ بھر کی ہر تحصیل، ضلع اور شہر میں کم از کم دس پروگرام، شب بیداریاں، اجتماعی اعتکاف اور اگطار پارٹیاں منعقد کی جائیںگی،

اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام ضلع شرقی کے زیر اہتمام منعقدہ استقبال رمضان تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور متحدہ طلبہ محاذ کے نائب صدر بابر مصطفائی نے کہا کہ اس سال انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کی جانب سے 300راشن تقسیم کیئے جائیں گے، جب کہ شہر میں دو مختلف مقام پر اجتماعی افطاری پورا مہینہ کروائی جائے گی، رمضان المبارک کے بعد ضرورت مند طلبہ کے لئے بستہ مہم کا اا غازکیا جائے گا، نشست کے اختتام پر امام شاہ احمد نورانی صدیقی کے بھائی مولانا حامد صدیقی ربانی میاں کے لئے ایصال ثواب بھی کیا گیا، طلبہ کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی،