ایک ماہ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 2 کروڑ 83 کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایا کاری

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

لاہور (جیوڈیسک) ایمرجنگ مارکیٹ میں شمولیت کے ثمرات نظر آنے لگے، چودہ ماہ کے بعد بیرونی سرمایا کاروں نے ستمبر میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2 کروڑ 83 کروڑ ڈالرز کی سرمایا کاری کی۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے مطابق مالیاتی شعبے میں 1 کروڑ 45 لاکھ، سیمٹ میں 1 کروڑ 16 لاکھ، کھاد کے شعبے میں 1 کروڑ 9 لاکھ اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز میں 95 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایا کاری ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ستمبر میں ہی توانائی کے شعبے میں بیرونی انویسٹرز نے 1 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا سرمایا نکال لیا، سہ ماہی بنیادوں پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 8 اعشاریہ 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 9 سال کی بدترین پرفارمنس ہے۔