دو ماہ، مشینوں کی درآمدات 207 ارب تک پہنچ گئیں

Import

Import

کراچی (جیوڈیسک) دو ماہ میں مشینوں کی درآمدات 207 ارب روپے تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران 52 ارب روپے کی صرف پاور جنریٹنگ مشینیں ہی درآمد کی گئیں۔ صنعتوں کا پہیہ تیزی سے گھمانے کے لئے ملک میں مشینوں کی دھڑا دھڑ درآمد جاری ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے صرف دو ماہ میں ہی مختلف مشینوں کی درآمدات 7 فیصد اضافے سے 207 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں دو ماہ میں 193 ارب روپے کی مشینیں درآمد ہوئی تھیں۔

جولائی سے اگست کے دوران 52 ارب روپے کی پاور جنریٹنگ مشینیں ، 32 ارب روپے کی الیکٹرک مشینیں اور اپلائنسز ، 9 ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری ، زرعی مشیوں کی درآمدات 41 فیصد اضافے سے 2 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ 72 ارب روپے کی دیگر مشینری درآمد کی گئی۔