مونٹریال: اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

Novak Djokovic and Andy Murray

Novak Djokovic and Andy Murray

مونٹریال (جیوڈیسک) برطانیہ کے اینڈی مرے نے مونٹریال ماسٹرز ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر 1 نواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والا فائنل 3 گھنٹے تک جاری رہا۔ اینڈی مرے نے پہلا سیٹ 4-6 سے جیتا، جبکہ دوسرے سیٹ میں نواک جوکووچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4-6 سے کامیابی حاصل کی۔

تیسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور یک طرفہ مقابلے میں 3-6سے جیت کر فتح اپنے نام کرلی۔ یہ2013 کے بعد اینڈی مرے کی نواک جوکووچ کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔