چاند جب اُس کی ہتھیلی پہ ٹھہر جاتا ہے

Moon

Moon

چاند جب اُس کی ہتھیلی پہ ٹھہر جاتا ہے
جو ہمیں دیکھ کے چُپ چاپ گزر جاتا ہے
دل سے کب اُس کے تغافل کا اثر جاتا ہے
ماند پڑ جاتے ہیں صبحوں کے ِطلسمات سبھی
چاند جب اُس کی ہتھیلی پہ ٹھہر جاتا ہے
جِس کی ہر بات میں ہوتا تھا تیرا ذِکر کبھی
اب وہی شخص تیرے نام سے ڈر جاتا ہے
عقل جِس سمت سے تاعمر گریزاں ہی رہی
دل اُسی راہ پہ بے خوف و خطر جاتا ہے
لوگ اُس کو ہی کئے جاتے ہیں نیلام یہاں
جو بھی بازار میں دم بھر کو ٹھہر جاتا ہے
جِس کو مِل جائے وراثت میں غلامی ساحل
ایسا بد بخت جنم لیتے ہی مر جاتا ہے

ساحل منیر