گزشتہ روز چاندنی انجمن تاجران کے الیکشن چاندنی میرج ہال میں منعقد ہوئے ہزاروں تاجروں نے شرکت کی۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز چاندنی انجمن تاجران کے الیکشن چاندنی میرج ہال میں منعقد ہوئے۔ جس میں شہر کے ہزاروں تاجروں نے شرکت کی۔ الیکشن شو آف ھینڈ کے ذریعے کروایا جانا تھا لیکن تاجر انقلاب گروپ نے تاجر اتحاد گروپ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد طارق پہاڑ کا تاجر اتحاد گروپ بلا مقابلہ منتخب ہو گیا جس کا باضابطہ اعلان چیئر مین الیکشن بورڈ چوہدری ضیاء الحسن گجر ایڈووکیٹ نے کیا۔ اس موقع پر ممبران ڈاکٹر محمد عالمگیر بودلہ ، سردار ذیشان خان سیہڑ ایڈووکیٹ ، مخدوم قمر الزمان قریشی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر عالمگیر بودلہ نے کہا کہ آج تاجر اتحاد گروپ کی کامیابی اور ہزاروں افراد کی الیکشن میں شمولیت سے ثابت ہو گیا کہ کروڑ کے تاجر طارق پہاڑ گروپ کے ساتھ ہیں۔

طارق پہاڑ ایک محنتی جرات مند اور ایماندار شخص ہیں جو کہ میرے ساتھ بھی جنرل سیکریٹری رہے۔ قمرالزمان قریشی نے کہا کہ ہزاروں تاجروں نے شرکت کر کے دوسرے گروپ کی جانب سے جعلی اور بوگس الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔ نومنتخب صدر طارق پہاڑ نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمیں الیکشن سے باہر کیئے جانے کی سازش آج ہزاروں تاجروں کی شرکت سے ناکام ہو گئی۔ ایک گروپ جعلی ، فرضی اور بوگس الیکشن کروانے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ کروڑ کے غیور تاجر ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر حاجی مختار نے تاجروں کی کوئی خدمت نہ کی۔ تاجروں کو ذلیل کیا اور خود بھی ذلیل ہوتا رہا۔ میں انشاء اللہ آپ کی طاقت سے تاجروں کو ان کے حقوق دلوائوں گا اور کسی تاجر کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیحلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں دکانداروں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کا غماز ہے کہ عوام نے دوسرے گروپ کے جعلی اور بوگس الیکشن کو مسترد کر دیا ہے۔ انشاء اللہ میں ہر موقع پر تاجر اتحاد گروپ کے عہدیداروں اور یہاں کے تاجروں کی ہر ممکن خدمت کرونگا۔

تاجر اتحاد گروپ کے نو منتخب عہدیداروں میں صدر طارق محمود پہاڑ ، سینئر نائب صدر حاجی فاروق ، نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریش ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، سیکریٹری اطلاعات امجد علی مستری اور فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی جبکہ دستبردار ہونے والے تاجر انقلاب گروپ کے امیدوار صدر چوہدری طاہر خلیل ، سینر نائب صدر محمد ندیم زبیری ، نائب صدر محمد اکبر عرف اکو لال ، نائب صدر شہباز قریشی ، جنرل سکیریٹری ملک جاوید اقبال سرگانی ، سیکریٹری عبدالمجید ، فنانس سیکریٹی ملک بلال اور جوائنٹ سیکریٹری محمد اشرف راجہ یہ ہیں۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News