مورو پولیس کا انوکھا کارنامہ۔ شیر خوار بچے کو ڈاکو بنا ڈالہ

Farhan

Farhan

مورو: ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز کی تحصیل مورو میں پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا۔ مورو پولیس نے تھانہ در س میں 14 ماہ کے بچے فرحان بہن پر ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بچے کو ڈاکوں کا سرغنہ قرار دے کر گرفتاری کے لیے چھاپا مار کاروائیاں بہی شروع کر دی ہیں۔ 14 ماہ کا معصوم بچہ جسے ٹھیک طریقے سے بیٹھنا تک نہیں آتا۔اسے مورو پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ قرار دیا گیا ہے۔

کمسن بچے پر موروپولیس نے 392 قلم تحت ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا۔بچے کے والد شیر محمد بہن نے بتایا کہ مورو پولیس نے بااثر شخصیات کے اشارے پر معصوم بیٹے پرجھوٹا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر شخصیات اور مورو پولیس کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں پہنسہ کر حراسان کیا جارہا ہے۔انہوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئے جی سندھ سے واقعے خلاف نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا۔

رپورٹ: فیاض جعفری