روس، ترک کشیدگی: ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

Oil Price Decreasein

Oil Price Decreasein

ماسکو (جیوڈیسک) روس اور ترکی میں کشیدگی کے بعد ایشیائی منڈی میں کاروبار کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں 11 سینٹ کم ہوگئی جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 42 اعشاریہ 76 ڈالر ہو گئی۔

گزشتہ روز ترکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا لڑاکا طیارہ مار گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں ،جس کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 42 اعشاریہ 76 ڈالر تک پہنچ گئی ہے ۔

ترک صدر نے روس کے اظہار مذمت کے جواب میں کہا کہ اپنی سرزمین کی حفاظت کا حق رکھتے ہیں،ایک روز قبل ہی دونوں ملکوں کی کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔