روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

Moscow Tourists

Moscow Tourists

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 15 لاکھ افراد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

روس کے وزیر ثقافت ولادیمیر میدنسکی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 15 لاکھ افراد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2014 کی نسبت 8 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے سال بیرون ملک سفر کرنے والے روسی شہریوں کی تعداد 20 فیصد کم ہو گئی۔ وزیر ثقافت کے مطابق روس کا سفر کرنے والے غیرملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ کا تعلق چین سے ہے جبکہ دوسرے نمبر پر جرمنی اور تیسرے نمبر پر امریکی سیاح ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ، فرانس، اسپین، فن لینڈ، بھارت اور ایرانی سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں روس کا سفر کیا۔