مسجد میں حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

Mosque Suicide Attack

Mosque Suicide Attack

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے قطیف کی مسجد میں حملہ کرنے والے خود کش بمبار کی داعش سے تعلق کی تصدیق کردی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری تجزیے کے بعد خود کش حملہ آور کی شناخت صالح بن عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سعودی شہری تھا۔ صالح بن عبدالرحمان داعش کی دہشتگرد سیل سے تعلق کی وجہ سے پہلے بھی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

سیکورٹی اداروں نے پچھلے ماہ اس دہشتگرد سیل کا پتا چلایا تھا اور اب تک اس کے 26ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کےموقع پرخودکش حملےمیں 21افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے پہلے ہی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔