بن قاسم ٹائون میں مدارس و مساجد کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد

Rally

Rally

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنوینر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہا ہے کہ ملک خداد کو بحرانوں سے نجات دلا نے کے لئے نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے ،سنت نبوی ۖ پر عمل درآمد ہی نجات کا واحد ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن قاسم ٹائون ضلع ملیر میں مدارو مساجد کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ۖ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی سے سید عبدالقادری شیرازی اور دیگر علماء اکرام نے بھی خطاب کیا۔

شرکاء ریلی سے اپنے خطاب میں پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے مزید کہاکہ آقاء ۖ کی ولادت پوری انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے آپ ۖ کی آمد سے دنیا میں چھائے ہوئے اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور دنیا میں رنگ و نور کی رونق چار سو چھا گئی انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا بنی نوع انسان پر احسان عظیم ہے کہ آپ ۖ کو ہمارے لئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ارشد علی قادری نے کہاکہ آقاء ۖ کی ولادت کا جشن ہم تا قیامت مناتے رہیں گے شرکاء ریلی نے اختتام پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پیارے رسول ۖ کی سنت پر عمل کرنے اور آپ ۖ کی تعلیمات کو عام کرنے کی توفیق عطا ء فرمائیں۔