موصل میں داعش کے خلاف فتح کا باضابطہ اعلان

Iraqi Army

Iraqi Army

موصل (جیوڈیسک) عراقی فوج نے آٹھ ماہ کی خونریز جنگ کے بعد موصل سے داعش کا صفایا کر دیا۔ عراقی وزیر اعظم حید العبادی نے باضابطہ طور پر فتح کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے ساتھ ہی شہر میں گلی گلی جشن کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم حیدر العبادی خود بھی موصل پہنچ گئے ہیں۔ قوم کے نام پیغام میں عراقی وزیر اعظم نے فوج اور عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر فوجی اہلکاروں نے رقص کرکے خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ داعش نے 2014ء میں موصل شہرہ پر قبضہ کر کے ابو بکر البغدادی کی خلافت کا اعلان کیا تھا جبکہ داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز گزشتہ سال اکتوبر میں میں ہوا تھا۔