جو کچھ بھی ہوں ماں کی دعا کی بدولت ہوں، شفقت چیمہ

Shafqat Cheema

Shafqat Cheema

ساہیوال (جیوڈیسک) معروف فلمی اداکار شفقت چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان کا پہلا فنکار ہوں جس نے 920فلموں میں کام کیا ہے آج جو کچھ بھی ہوں ماں کی دعا کی بدولت ہوں۔

عالم دین کا بیٹا حافظ قرآن و قاری ہوں واعظ بھی کرتاہوں ﷲ تعالیٰ اپنے بندوں سے جب چاہے اور جو چاہے کام لے سکتاہے اس نے مجھے جس کام کے لیے چناہے میں حاضر ہوں۔

وہ گزشتہ رات محلہ نور پارک میں معروف بزنس مین شیخ نعیم کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کی دل آزاری کرتاہوں ۔

ساہیوال شہریوں کی محبت کی چھاپ میرے دل پر ہے شوٹنگ کے فوری بعد ساہیوال پہنچا ہوں شوٹنگ کے دوران سر کے بال بھی جلے لیکن اس کے باوجود بھی ساہیوال آیاہوں۔