مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کی باضابطہ منظوری

Mother Teresa

Mother Teresa

ویٹی کن سٹی (جیوڈیسک) مسیحیوں کے روحانی پيشوا پوپ فرانسس نے گزشتہ سال مدر ٹریسا کے دوسرے معجزے کو بھی تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد ان کے سینٹ بننے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ اب پوپ فرانسس نے مدر ٹریسا کو سینٹ بنانے کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے۔ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کی باقاعدہ رسم رواں سال 4 ستمبر کو منعقد کی جائے گی۔ یہ فیصلہ مدر ٹریسا کی وفات کے 19 سال بعد سامنے آیا ہے۔

تاہم ویٹی کن کی جانب سے ابھی تک یہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے کہ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کی تقریب کہاں منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2003 میں مدر ٹریسا کو روحانیت کا درجہ دیا گیا تھا۔ مدر ٹریسا 1910 میں میسیڈونیا کے شہر سکوپئے میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا اصل نام ایگنس گون کابوہیک یو تھا۔

انہوں نے 1949 میں بھارت کے شہر کولکتہ میں مشنریز آف چیریٹی کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے انہوں نے اپنی زندگی غریب اور بیمار لوگوں کی دیکھ بھال کے لیے زندگی وقف کر دی تھی۔

مدر ٹریسا کو ان کی خدمات کے صلے میں 1979 میں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔