والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، حسین نواز

Hussain Nawaz

Hussain Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، چار روزہ استثنیٰ کی باتیں کی جا رہی ہیں، بڑے دکھ کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کلثوم نواز کی صحت کے حوالے سے کہا کہ والدہ وینٹی لیٹر پر ہیں، حالت ٹھیک نہیں ہے، عدالتوں سے چار روز کے استثنیٰ کی باتیں کی جا رہی ہیں، بڑے دکھ کی بات ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے والدہ کی جمہوریت کے لیے کیا خدمات ہیں، پتہ نہیں کون لوگ ہیں جو ابہام پیدا کر رہے ہیں۔۔۔ ہم تکلیف میں ہیں، ایسی باتیں دل کو مزید تکلیف پہنچا رہی ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اہلیہ کے لیے دعائیں کرنے پر عوام کے شکر گزار ہیں جبکہ مریم نواز نے والدہ کے لیے قوم سے دعائیں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو روکنے پر فیملی کو بہت دکھ ہوا ہے، جنہوں نے روکنے کی کوشش کی انہیں ایک دن جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز لندن میں کینسرکے علاج کے لیے موجود ہیں۔جمعرات کو دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال میں گرگئیں تھی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے جبکہ نواز شریف سمیت شریف خاندان لندن میں ہے۔