مادر وطن کے دفاع کے فرض سے پوری طرح آگاہ ہیں، ایئر چیف

Sohail Amaan

Sohail Amaan

کراچی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہم اپنے مادرِوطن کے دفاع کے فرض سے پوری طرح آگاہ ہیں اور پاک فضائیہ اپنی آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایئر وارکالج پی اے ایف بیس فیصل میں28ویں ایئر وار کورس کی کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایئرچیف نے کہاکہ پاک فضائیہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی تکمیل کیلیے شاندارروایات کی حامل ہے۔

انھوں نے کہاکہ روایتی جنگ ہو یا دہشت گردوں کیخلاف آپریشن،پاک فضائیہ مسلح افواج کے درمیان مکمل ہم آہنگی کیساتھ ملکی دفاع میں اہم کرداراداکرتی رہے گی۔

گریجویٹ ہونیوالے آفیسرزکا تعلق پاک فضائیہ، آرمی اور نیوی کے علاوہ سات دوست ممالک سے ہے جن میںبنگلہ دیش، چین، ایران، اردن، ملائیشیاء، سری لنکا اورترکی شامل ہیں۔ تقریب میںفوجی وسول عہدیداران اوردوست مماک کے سفیروں نے شرکت کی۔