موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار

Thief Arrest

Thief Arrest

خانیوال (نوید اشرف کمبوہ) موٹر سائیکل اور مویشی چور گینگ کے سرغنے ساتھیوں سمیت گرفتار ‘لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور خطرناک اسلحہ برآمد ‘مقدمات درج ۔اس ضمن میں ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران بتایا کہ کچھ عرصہ سے صدر میاں چنوں کے علاقہ میں موٹرسائیکل چھیننے والا فرمان عرف فانی ڈوگر اور مویشی چور ارشاد عرف شادا گینگ اپنی کریمنل سرگرمیوں میں متحر ک تھے ‘ان گینگز کی کریمنل سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ڈی ایس پی میا ں چنوں طاہر مجید اور ایس ایچ او صدر میاں چنوں سب انسپکٹر اقبال شاہ کو دفتر طلب کرکے ان گینگز کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا جس پر ایچ اویچ او صدر میا ں چنوں نے فرمان عرف فانی اور ارشاد عرف شادا گینگز کی گرفتاری کیلئے تھانہ کے جونیئر پولیس افسران اور جوانوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں اور مخبر بھی مامور کیے۔

پولیس ٹیموں نے گینگز میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے شبانہ روز کاوشیں شروع کردیں اور اپنے انفارمیشن ذرائع کو وسعت دیتے ہوئے گینگز کے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ فرمان عرف مانی گینگ میں فرمان ولد عبدالغنی قوم ڈوگر سکنہ 111/15Lسرغنہ اس کے ساتھی محمد عمران ولد سلطان قوم آرائیں سکنہ 125/15Lاور رضوان طارق ولد غلام محمد قوم سنپال سکنہ 172گ ب شامل ہیں ملزمان سے چھینے گئے 5موٹرسائیکل ‘ایک رکشہ موٹر سائیکل او ر موبائل مالیتی 5لاکھ 73ہزار روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ناجائز خطرناک اسلحہ ایک کلاشنکوف ‘دو پسٹل30بور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے جبکہ ارشاد عرف شادا گینگ کے سرغنہ ارشاد ولد رمضان قوم پہوڑ سکنہ شورکوٹ اور اس کے ساتھی ہاشم ولد غلام محمد قوم سٹھو سکنہ مخدوم پور پہوڑاں ‘شہباز عرف شہبازی ولد ذوالفقار قوم ملکانہ سکنہ چک نمبر37/10Rاور محبوب عرف موبی ولد محمد علی قوم وٹو سکنہ 37/10Rکو گرفتارکرکے ان سے چوری شدہ مویشی مالیتی 12لاکھ 45ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کے زیر استعمال خطرناک کلاشنکوف اور دو پسٹل برآمدکرکے قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے جس سے مزید ریکوری کی توقع ہے ۔میاں چنوں کے شہری اور دیہی علاقوں کے مکینوں نے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان اور گینگز کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیموں کو نقد انعامات اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دئیے جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔