مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 9/7/2016

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) غیر نمونہ و تیز رفتار موٹر سائیکلیں چلانے والے ومنشیات فروشی میں ملوث 30 افراد گرفتار، 2 کلو 90 گرام چرس، 12 لیٹر دیسی شراب ، 29 موٹر سائیکلیں بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے فیروز پور روڈ پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں چلانے والے 29 افراد کو گرفتار کرکے 29 موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی، جبکہ بھلو اور پکی حویلی کے قریب سے بد نام زمانہ منشیات فروشوں محمدصابر میو اور محمد آصف میو کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارے گئے جو پولیس کو دیکھ ک چرس پھینک کر فرار ہو گئے، محمد صابر میو کے قبضہ سے 1025 گرام اور محمد آصف میو کے قبضہ سے 1065 گرام چرس بر آمد، جبکہ دفتوہ روڈ سے نوید احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 12 لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی، ون ویلنگ،تیز رفتاری اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں چلانے والوں میں خرم مسیح، سلمان مسیح، عمران مسیح ،محمد شرجیل، ملک بلال، اصغر، عدنان، نعمان، توصیف، علی حیدر، ذیشان، غلام فرید، ناصر علی، زبیر شفیق، محمد رضوان، علی حسن،محمد عمر،عرفان، بلاول، آصف، تنویر احمد، امجد علی، شان اور عثمان بھٹی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل آبراہیم آباد چوہدری محمد حسین کے والد انتقال کر گئے، سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گائوں وہیگل میں سپرد خاک، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے اظہار افسوس و دعائے مغفرت، تفصیلات کے مطابق سابقہ امیدوار برائے چیئرمین یو نین کونسل آبراہیم آباد چوہدری محمد حسین کے والد جلو خاں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے، مرحوم کو آبائی گائوں وہیگل میں سپرد خاک کر دیا گیا، ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، صدر یونین آف جرنلسٹ شاہد عمر، سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، چوہدری جمیل، شریف انصاری سابقہ کونسلر، اشرف مغل جزل کونسلر، ملک منشی، نور دین ودیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔