موٹر وے پولیس بیٹ جنڈیالہ ڈھاب والا کی طرف سے نیشنل ہائی وے پر غیرقانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) موٹر وے پو لیس بیٹ جنڈیالہ ڈھاب والا کی طرف سے نیشنل ہائی وے پر غیرقانونی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی، سینکڑوں موٹرسائیکلوں،گا ڑ یو ں سے غیر قانونی نمبرپلیٹس اتا رنے کے علاوہ گا ڑ یو ں سے کا لے شیشے بھی صاف کئے گئے ۔مہم کے دوران گاڑی مالکان کو متنبہ کیا گیا کہ آئندہ کالے شیشے اور غیر قانونی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔مو ٹر وے پو لیس بیٹ نمبر9جنڈیالہ ڈھاب والا کے ڈی ایس پی راشد محمود بھٹی اور پولیس تر جما ن آپریشن افسر شہباز انورکے مطابق انسپکٹر جنر ل نیشنل ہا ئی ویز اینڈ مو ٹر وے پو لیس ڈ اکٹر سید کلیم امام کی خصو صی ہد ایت پر موٹر وے اور نیشنل ہا ئی وے پرغیر قانونی نمبر پلٹس اور کا لے شیشوں والی گا ڑ یو ں کے خلاف 11فروری سے کاروائی کی جارہی ہے اب تک سینکڑوں گاڑیو ں، موٹر سائیکلوں سے غیر قانونی نمبر پلٹس اتاری گئی ہیں جبکہ بیشترگا ڑ یو ں سے کا لے شیشے بھی صاف کر الئے گئے ، اس سلسلے میںانچارج بیٹ سید اسد عباس شاہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کر تے ہوئے کہا کہ مو ٹر وے پو لیس کی جانب سے یہ کا روائی اسی طرح جا ری رہے گی جس سے جرائم کی روک تھام میں بھی مدد ملے ۔انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ قوانین کی پاسداری کرنی چاہیئے ۔شہری کسی بھی قسم کی پر یشانی سے بچنے کیلئے دوران سفر اپنی گا ڑ ی پر صر ف محکمہ ایکسائزکی جا نب سے جاری کی جانے والی اوریجنل نمبر پلیٹس لگا ئیں اور اپنی گا ڑ یو ں سے کالے شیشے صاف رکھیں ،دوسری صورت میں سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عوامی، سماجی حلقوں نے پولیس کارکردگی کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی)امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے رہنما مرزا خاور بیگ کے والدریٹائرڈ انسپکٹر پنجاب پولیس مرزا محمد خالد بیگ مرحوم ساکن رحیم پور کھچیاں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مقامی مسجد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں بین الاقوامی قراء حضرات، ثنا خوانوں نے تلاوت کلام پاک اور نعتیہ اشعار سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا ۔ اس موقعہ پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ، تحریک انصاف کے رہنما مرزا دلاور بیگ، سجاول بیگ، سہیل بیگ اور سیاسی ، سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کی مقدس ہستیوں کے بعد ماں باپ کی فضیلت سب سے زیادہ ہے ہمیں ان کے چلے جانے کے بعد ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے رہنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کا اصل مقصد دوسروں کے کام آنا ہے ۔اللہ تبارک وتعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہم دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے حقدار بن سکتے ہیں۔ دنیا میں آنے والے ہر انسان نے بالآخر اس دنیا سے چلے جانا ہے لیکن انسان کا کردار اور اس کے کارہائے نمایاںہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ اس موقعہ پرمرحوم کی روح کے ایصال ثواب ، مغفرت کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔مرزا خالد بیگ مرحوم تھانہ صدر وزیرآباد کے علاوہ چیک پوسٹ دھونکل پرعرصہ دراز تک فرائض نبھاتے رہے۔