موٹروے کیخلاف احتجاج کرنیوالے آج اسی پر سفر کرتے ہیں: وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ساہیوال (جیوڈیسک) کول پاور پلانٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم پھر ماضی کی حکومتوں کا شکوہ کرتے رہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک طرف ترقی اور دوسری طرف ہڑتالیں اور احتجاج ہے۔

ماضی میں موٹروے کی مخالفت کرنیوالے آج اسی پر سفر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے سیاسی مخالفین کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔ کہتے ہیں دھرنا نہ ہوتا تو کئی منصوبے مکمل بھی ہو چکے ہوتے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کی مخالفت کرنیوالے سیاست کرتے ہیں لیکن توانائی ہو گی تو صنعتوں کا پہیہ بھی چلے گا۔ حکومت آج کا نہیں اگلے پچیس سال کا سوچ رہی ہے۔