تعلیمات اولیاء پر عمل کرکے ہم معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں ۔علامہ مفتی اکرام المصطفیٰ اعظمی

TEHREEK E AHL E SUNNAT PAKISTAN

TEHREEK E AHL E SUNNAT PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) علامہ مفتی اکرام المصطفیٰ اعظمی نے کہا کہ اولیاء اکرام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم معاشرے میں سدھار اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک اہلسنت پاکستان رنچھور لائن کے زیر اہتمام درس قران بعنوان اولیا اللہ حضرت داتا گنج بخش اور امام اہلسنت شاہ احمد رضا بریلوی کے حوالے سے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رونق محفل ہدایت اللہ قادری با نی و سرپرست ضیاء القران ،چیف کونیر سندھ تحریک اہلسنت پاکستان پیر سید ارشد کاظمی القادری نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر ممتاز ثناء خوان رسول ۖ حافظ محمد عتیق قادری ،محمد خالد چشتی ،حافظ ابو بکر قادری اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت ۖ پیش کئے تقریب سے اپنے خطاب میں علامہ مفتی اکرام المصطفیٰ اعظمی نے مزید کہاکہ حضرت داتا گنج بخش فیض کا دریا تھے اُن کا شماربر صغیر میں اللہ اور اس کے رسول ۖ کے پیغام کو عام کرنے والوں میں ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگان دین اور اولیاء اوکرام کی تعلیمات پر عمل کرنے اور سنت رسول ۖ کی پیروی کرنے کی توفیق عطاء فرمائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنوینر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ انسانی زندگیوں میں چھائے ہوئے بحرانوں سے چھٹکارے کے لئے ہمیں سنت نبوی ۖ پر عمل کرنا ہوگا اور امام اہلسنت شاہ احمد رضا بریلوی کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہوگا ۔اختتام محفل اسلام کی سربلندی تعلیمات محمدی کے فروح اور پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے حوالے سے خصوصی دعاء کی گئی۔