تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ ہے، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ ہے، ساون کے اندھے کی مانند عمران خان کو بھی اب ہر طرف ہراہرا دکھتا ہے۔

عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان شکست برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں، ابھی بہت سے صدمے ان کے منتظر ہیں، ہر الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے رہنما رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں، سرکاری اداروں پر الزام تراشی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا وطیرہ بن چکاہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین اور ان کے ساتھی جھوٹ بول کر عوام کوگمراہ نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم تبدیلی اورانقلاب کے جھوٹے دعووں کو جان چکی ہے، آنے والا وقت (ن) لیگ کا ہے۔

عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی کی تنقید کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان کا شو ایک فلاپ شو تھا اور ان کے لئے اللہ سے ہدایت کی دعا کرتا ہوں۔