تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین سے بدتمیزی، پولیس کا لاٹھی چارج

PTI Jalsa

PTI Jalsa

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کا یوم تاسیس کا جلسہ بدنظمی کا شکار رہا، کئی نوجوان رکاوٹیں توڑ کر خواتین اور پارلیمنٹیرینز کے انکلوژر میں گھس گئے۔

تقریر کے دوران ہی خواتین جلسہ گاہ چھوڑ کر روانہ ہوگئیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین اسٹیج سے نوجوانوں کوخواتین کی حرمت کے بارے میں تنبیہ کرتے رہے۔

بدسلوکی کے واقعات پر پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج کر نا پڑا، نو جوانوں کی انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی، جلسے کے آغاز سے قبل شرکاء اور منتظمین کے درمیان بھی مارپیٹ کے واقعات پیش آئے۔