فیصل آباد کی خبریں 21/7/2016

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسد معظم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن تین مرتبہ اقتدار میں آ چکی ہے مگر اس بدقسمت سیاسی جماعت نے ایک مرتبہ بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دیرپا کوشس نہیں جس کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سے متعلق منظور ہونیوالی اقوام متحدہ کی قرار داد تقریباً ردی کی ٹوکری کا حصہ بن چکی ہے۔ اس مسئلے کو سردخانے میں پہنچانے کے اصل ذمہ دار میاں نواز شریف ہیں جو پہلے واجپائی اور اب مودی سے دوستی پینگیں بڑھانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بزدلی کے عالمی ریکارڈ قائم کرنا شروع کر رکھے ہیں۔ ایک امریکی سرعام پاکستانی کو پاکستان کے اندر گاڑی تلے کچل کر شہید کر دیتا ہے مگر حکمران اس قاتل کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے اسے عزت واحترام کیساتھ ملک سے فرار کروا دیتے ہیں۔ یہی حکمران کشمیر میں روزانہ گرتی لاشوں پر سفارتی سطح پر کوئی آواز اٹھانے کی بجائے صرف میڈیا کے ذریعے روایتی مذمت کرنے میں لگے ہوئے ہیں مگر وہ یاد رکھیں کشمیر کسی صورت بھی مذمت سے آزاد نہیں ہو گا بلکہ اس کے لیے ہندو کی مرمت ناگزیر ہے۔ تحریک انصاف جس روز اقتدار میں آ گئی اسی روز سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جدوجہد شروع کر دیگی اور عمران خان عالمی برادری میں رکھے جانے والے اپنے اثرورسوخ کو استعمال کر کے دنیا کو یہ مسئلہ حل کروانے پر مجبور کر دیں گے۔ جو حکمران صرف ”منگتے” ہوں وہ کسی صورت بھی کسی سے اپنی بات نہیں منوا سکتے۔ اس لیے (ن) لیگ اور نواز شریف کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حل کی امید رکھنا کسی احمق کا خواب تو ہو سکتا ہے مگر حقیقت نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما ومتوقع سٹی میئر ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو تیسری مرتبہ اقتدار میں آئی ہے اور اس نے ہر بار مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھایا حتیٰ کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ برس ہونیوالی سالانہ تقریب کے دوران بھی وزیراعظم میاں نواز شریف نے نریندر مودی کی موجودگی میں اس مسئلے کو اٹھایا جس کا بھارت سرکار برا مان گئی مگر نواز شریف نے ان کے برا ماننے کو جوتے کی نوک پر لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1990ء میں جب پہلی مرتبہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو تاریخ میں پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم پر یوم سیاہ منایا گیا جبکہ 1997ء میں جب (ن) لیگ اقتدار میں آئی تو پھر یوم سیاہ منایا اب 2016ء میں بھی یہی اقدام کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت برسراقتدار سیاسی جماعت اس مسئلے کو اپنے ہر ادوار میں بڑھ چڑھ کر اٹھاتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11سال تک مشرف پلس (ق) لیگ جبکہ اس کے بعد پیپلز پارٹی 5برس اقتدار میں رہی۔ ان 16برسوں میں کوئی ایک ایسا ”سانحہ” نہیں ہوا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھایا گیا ہو لہٰذا وہ لوگ جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہیں وہ براہ کرم پہلے ریکارڈ کی درستی کر لیں بعد میں بیان دیں تاکہ انہیں شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر پرویز اقبال کموکا’ چیئرمین ظفر اقبال سندھو’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض ودیگر عہدیداران طارق محمود قادری’ رانا خالد محمود’ مرزا دائود ابراہیم’ شیخ زاہد محمود’ چوہدری عبدالحمید’ میاں عابد’ رانا عبدالحمید’ شکیل عابد بھٹی اور عرفان منج نے کہا ہے کہ نہتے ومظلوم کشمیریوں کا صبر بھارتیوں کو لے ڈوبے گا۔ مودی اور اس کے چیلوں کو کشمیریوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔ بھارت یاد رکھے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اسے حاصل کیے بغیر کسی صورت بھی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تاجر برادری کشمیریوں کی تحریک آزادی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوم الحاق کشمیر پاکستان اور یوم سیاہ منانے کے مقاصد دنیا پر واضع کرنا ہے کہ پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ہم ان کی اخلاقی وسفارتی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔ بھارت اگر یہ سمجھتا ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو دبائو میں لا کر ان کو حق خود ارادیت نہیں دیگا تو یہ اس کی بھول ہے۔ اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں جس میں بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے اس لیے حکومت پاکستان سلامتی کونسل کی ان قرار دادوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے بھرپور سفارتی مہم شروع کرے تاکہ بھارت پر عالمی دبائو بڑھایا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ ہندوستان جو مرضی کر لے اُسے کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہو گا۔ روز روز جنازے اٹھا کر اب کشمیری بھی اکتا چکے ہیں اور ان کے اندر جو نفرت کا لاوا بن رہا تھا وہ اب پھٹنے کو آ چکا ہے اور جس روز یہ لاوا پھٹے گا بھارت میں وہ خونی انقلاب آئیگا کہ جو ہندو بنیئے کا سب کچھ بہا کر لے جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر کے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ تاجر برادری ہر محاظ پر کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گی اور ان کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ حافظ طاہر جمیل میاں نے مزید کہا کہ اس بات سے انکار مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت جس طرح اس شہ رگ کو مسل رہا اس کام سے پورا پورا حساب دینا پڑے گا۔ ہندو یاد رکھے کہ ظلم کی رات کتنی ہی لمبی کیوں نہ ہو جائے بالآخر سورج نے ضرور نکلنا ہوتا ہے اور کوئی نہ کوئی ایسا سورج ضرور طلوع ہو گا جو بھارت کے غروب ہونے کی نوید لیکر آئیگا۔ مودی سرکاری نے ظلم وبربریت کی تمام حدیں عبور کر لی ہیں تاہم مودی بھی یاد رکھے کہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو پھر مٹ جاتا ہے۔