فلم “ڈاؤن سازنگ” کی نمائش کیساتھ وینس فلم فیسٹول کا آغاز ہو گیا

Film Festival

Film Festival

وینس (جیوڈیسک) بڑھتی ہوئی آبادی اور گلوبل وارمنگ کے مسئلے پر بنی فلم ڈاؤن سازنگ کے ساتھ 74ویں وینس فلم فیسٹول کا آغاز ہو گیا۔

تقریب میں اطالوی صدر سرگیو میتاریلا سمیت سیکڑوں مہمانوں نے شرکت کی۔ فلم کے ڈائریکٹر اور اداکاروں کو خوب پذیرائی ملی۔

اس سے پہلے 74ویں وینس فلم فیسٹول کی ریڈ کارپٹ تقریب ہوئی۔ اداکاروں اور جیوری کے ارکان نے تصاویر اتروائیں۔

اس برس اکیس فلمیں گولڈن لائن ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔