فلم ‘سنجو’ کی پہلے 2 روز میں 73 کروڑ سے زائد کی کمائی

Sanju

Sanju

ممبئی (جیوڈیسک) اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” نے ریلیز کے پہلے 2 روز میں کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم “سنجو” نے ریلیز کے پہلے 2 روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریلیز سے قبل ہی فلم کے 20 کروڑ ٹکٹ فروخت ہوچکے تھے۔ بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش کے مطابق فلم سنجو پہلے روز 34 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کیساتھ رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم بن گئی۔

اس نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ریس 3 کو بھی پیچھے چھوڑدیا، جس نے ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔ ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم باغی2 تیسرے نمبر پر رہی جس نے پہلے روز 25 کروڑ 10 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ پدماوت ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ کما سکی تھی جبکہ پانچویں نمبر پر کرینہ کپور اور سونم کپور کی فلم ویرے دی ویڈنگ ہے جس نے صرف 10 کروڑ 70 لاکھ کمائے تھے۔