فلم فینٹاسٹک فور کا نیا ٹریلر جاری

Fantastic Four

Fantastic Four

نیویارک (جیوڈیسک) مارویل کامکس کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ سپر ہیرو کرداروں پر مبنی امریکن فلم فینٹاسٹک فور کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوش ٹرینک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو اپنی طاقت اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کیلئے دوسری دنیا کا رخ کرتے ہیں تاکہ زمین کو دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔

فلم میں اپنی اداکاری کو جوہر دکھانے والوں میں مائلس ٹیلر،کیٹ مارا،مائیکل بی جارڈن، جیمی بیل، ٹوبی کیبل،ریگ ای کیتھی اور ٹم بلیک سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ ایکس مین ڈیز آف فیوچر پاسٹ کے پروڈیوسر سیمن کین برگ کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 20 th سنچری فاکس کے بینر تلے 7 اگست کو سینما گھروں کی زینب بنے گی۔