ہالی وڈ فلم کِڈنیپ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Kidnap

Kidnap

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم کڈنیپ کی کہانی پارک کی سیر کرتے ماں بیٹے کی ہے۔

خاتون کی آنکھوں کے سامنے اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

ماں بچے کو بچانے کیلئے پولیس سے مدد مانگتی ہے۔ مدد نہ ملنے پر خود ہی مجرموں کا پیچھا شروع کر دیتی ہے۔

ہیلی بیری جیسی اسٹار کاسٹ سے سجی ایکشن اور سسپنس سے بھر پور فلم 2 دسمبر کو سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔