ہالی وڈ فلم “فیٹ آف دی فیوریس” رواں ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی رہی

The Fate of the Furious

The Fate of the Furious

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم “فیٹ آف دی فیوریس” چودہ اپریل کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس کے مطابق فلم نے دنیا بھر سے ایک ارب روپے کا بزنس کر لیا ہے۔ “فیٹ آف دی فیوریس” گزشتہ دو ہفتوں سے باکس آفس میں ٹاپ پر رہی ہے۔

فلم میں ون ڈیزل کے علاوہ ڈیوائن جانسن، میشال روڈ رگیز اور جیسن سٹیتھم نے مرکزی کردار نبھائیں ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو جرائم سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک پراسرار خاتون کی وجہ سے انہیں ایسے ٹرائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں کیا ہوتا۔