فلم فینسز کرسمس ڈے پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

Fences

Fences

نیو یارک (جیوڈیسک) محبت، غربت کی زندگی کی تلخیاں اور نسلی امتیاز یہ ہے کہانی فلم فینسز کی جو کرسمس ڈے پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مصنف آگسٹ ولسن کے ناول مبنی فلم فینسز انیس سو پچاس کی دہائی میں امریکا میں رہنے والے ایک سیاہ فام شخص کے گرد گھومتی ہے۔ اپنے سکول کے دنوں میں بیس بال کا بہترین کھلاڑی ہونے کے باوجود نسلی امتیاز کے باعث اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا آخرکار وہ ایک کچرا اٹھانے والے ٹرک کا ڈرائیور بن جاتا ہے۔

اس کا بیٹا اپنے کالج کی فٹبال ٹیم کا کھلاڑی ہے اور اسے دوسری ریاست میں کھیلنے کے لئے جانے کے لئے پیسے چاہئیں لیکن وہ اسے دے نہیں پاتا۔ اس کی خواہش ہے کہ اس کا بیٹا فوج میں شامل ہو جائے تاکہ اچھے پیسے کما سکے۔

فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن، ویولا ڈیوس اور جووان اڈیپو نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔