فلم کی بہتری کے لیے اچھی کہانیاں تلاش کرنا ہوں گی، ساجد حسن

Sajid Hassain

Sajid Hassain

کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکار کمپئر ساجد حسن نے کہاہے کہ فلم انڈسٹری اپنی بحالی کے بعد ابھی ابتدائی مراحل سے گزر رہی ہے، ہمیں اس کی مزید بہتری کے لیے اچھی کہانیوں کو تلاش کرنے کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی طرف بھی طرف توجہ دینا ہوگی۔

ساج حسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگوں نے سنیماؤں پر جانا اس لیے چھوڑ دیا کہ انھیں معیاری فلمیں دیکھنے کو نہیں مل رہی تھیں مگر اب معیار پر توجہ دی جارہی ہے۔

فلم انڈسٹری میں نئے خون کا آنا ایک اچھی علامت ہے جو بہت کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہے لیکن انھیں مستقبل کے لیے بہتر منصوبہ بندی کرنا ہوگی اور ہمیں اپنے فلم بینوں کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔

انھوں نے کہا وہ ان دنوں اقبال کاشمیری کی فلم ’’اب تو بینڈ بجے گا‘‘ میں ایک منفرد کردار ادا کررہا ہوں مجھے امید ہے کہ میرا یہ کردار لوگوں کو ضرور پسند آئے گا۔