فلم جذبہ 30 دسمبر کو پورے پاکستان میں ریلیز ہو گی

فیصل آباد (پ ر) انتظار کی گھڑیاں ختم 2016 کی آخری فلم ”جذبہ ”30 دسمبر 2016ء بروز جمعہ کو پورے پاکستان میں شاندار نمائش کیلئے پیش ریلیز کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل یہ فلم 16 دسمبر کو ریلیز ہونا تھی مگر چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوئی۔یہ بات پروڈیوسر اسد جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی بھرپور کامیابی کیلئے بڑے لیول پر پبلسٹی کی جارہی ہے ۔عوام حب الوطنی پرمبنی فلم جذبہ کو دیکھنے کیلئے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔اسدجاوید نے بتایا کہ فلم کے رائیٹر ابرار حبیبی ہیں جبکہ کاسٹ میں ہیروببرک شاہ، ہیروئن حناممتاز، بابرخان، فریال رانا، شیرازسکندر،عثمان ،شفیق راجہ،شاہدہاشمی،سلیم البیلا، سمیع و دیگر شامل ہیں۔فلم کے ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ،میک اپ مین شہزاد منا جبکہ گلوکاروں میں انوررفیع،سائرہ نسیم،فاروق شاد، سہیل ارشد اور صائمہ ممتازشامل ہیںشاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد فرام فیصل آباد نے دی ہیں،فلم ”جذبہ ”کے کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔

Poster Film Jazba

Poster Film Jazba

Poster Film Jazba

Poster Film Jazba

Poster Film Jazba

Poster Film Jazba