فلم “دی جنگل بک” کا باکس آفس پر راج، 3 دن میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس

The Jungle Book

The Jungle Book

لاس اینجلس (جیوڈیسک) چار اپریل کو لاس اینجلس سے اپنے سفرکا آغاز کرنے والی “دی جنگل بک” نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

دی جنگل بک کی کہانی جنگل میں پروان چڑھنے والی ایک ننھے بچے کی ہے جو خونخوار جانوروں کے سامنے ڈٹ جاتا ہے۔

سسپنس، ایڈونچر اور شاندار سپیشل ایفیکٹس سے سجی فلم کو نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی بےحد پسند کر رہے ہیں۔

فلم اب تک ایک سو تین عشاریہ چھ ملین ڈالر کما چکی ہے۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے فلم اگلے چند روزمیں مزید کمائی کرے گی۔