فلم ”سٹار وارز، دی فورس اویکنز” کا امریکی باکس آفس پر پہلا نمبر

Star Wars

Star Wars

نیویارک (جیوڈیسک) سٹار وارز سیریز کی نئی فلم دی فورس اویکنز جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ والٹ ڈزنی کمپنی کی اس فلم نے دنیا بھر سے تین دن میں اکاون کروڑ ستّر لاکھ ڈالر سمیٹے۔

شمالی امریکا باکس آفس پر دوسرے نمبر پر گلہریوں کی اینیمیٹڈ فلم رہی۔ چپمنک سیریز کی چوتھی فلم ایلون اینڈ دی چپمنکس، دی روڈ چپ ریلیز کے بعد پہلے ویک اینڈ پر ایک کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر کمائے۔ گزشتہ ہفتے ریلیز ہوئی مزاحیہ فلم سسٹرز تیسرے نمبر پر آئی۔ فلم نے تین دن میں ایک کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر بزنس کیا۔