فلموں میں کامیابی کسی اعزاز سے کم نہیں: مہوش حیات

Mehwish Hayat

Mehwish Hayat

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈراموں کے بعد فلموں میں کامیابی ملنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔

فلم نامعلوم افراد کے بعد جوانی پھر نہیں آنی اور ایکٹر ان لامیں میری پرفارمنس کو سراہا جانا اچھا لگا ، ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لور ز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے ، اچھے کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتاہے۔

فلم ’’ نامعلوم افراد ‘‘ میں آئٹم سانگ ’’بلی‘‘ نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا، آج میرے ساتھی فنکار اکثر تقریبات میں مجھے بلی ،بلی کے نام سے پکارتے ہیں ، ان کی محبت و چاہت دیکھ کر مسرت ہوتی ہے۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہوگئی ہوں ، اپنے فینز کوپنجاب نہیں جائوں گی اورجوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو کی صورت میں نئی فلمیں دوں گی،بہت جلد ٹی وی ڈراموں میں بھی نظر آؤں گی۔