فلموں کی کامیابی سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی، زیبا بختیار

Zeba Bakhtiyar

Zeba Bakhtiyar

کراچی (جیوڈیسک) اداکارہ و ہدایتکارہ زبیا بختیار نے کہا ہے کہ بحران کا شکار پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک نئی زندگی مل گئی اور جو لوگ کہا کرتے تھے کہ اب پاکستان میں فلموں کا بننا مشکل نظر آتا ہے ان کو مایوسی ہوئی اور ہمارے ملک کے نوجوانوں نے نامکمن کو ممکن بنا دیا۔

یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے وہ نوجوان جو ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے تھے انھوں نے فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرکے اسے ایک بار پھر فعال کر دیا، گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستانی فلموں کی کامیابی نے فلموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

بہت سے لوگ ان دنوں فلم کی منصوبہ کررہے ہیں، انھوں نے کہا اس صورتحال میں سنیما مالکان کو اپنا رویہ درست رکھنا چاہیے تاکہ پاکستانی فلمیں فلم بینوںتک پہنچ سکیں۔