فلم ”زیرو “ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ناسا میں کی جائے گی

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) فلم ”زیرو “ کے آخری شیڈول کی عکسبندی امریکی خلائی ادارے ناسا میں کی جائے گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور آر مادھاون ان دنوں امریکا میں فلم ”زیرو“ کے 45روز پر مشتمل آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں اس دوران وہ ناسا میں بھی عکسبندی کریں گے۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ”زیرو “میں اداکار شاہ رخ خان،، انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردار جبکہ اداکارہ کاجول، سلمان خان،، سری دیوی، رانی مکھرجی، کرشمہ کپور اور عالیہ بھٹ بطور مہمان اداکار شرکت کریں گے، فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائےگی۔