ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کا اپنی پارٹی بنانے کا اعلان

Saleem Shahzad

Saleem Shahzad

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ سلیم شہزاد کا کہنا ہے 16 دسمبر کو اورنگی میں جلسہ کروں گا، دیگر حلقوں سے بھی پارٹی امیدوار کھڑے کروں گا۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئندہ انتخابات میں اورنگی سے حصہ لوں گا، ہماری پارٹی میں چائناکٹنگ والے ہوں گے اور ہی نہ ٹارگٹ کلرز کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہماری پارٹی میں ڈرائی کلینرزبھی نہیں ہوں گے، ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔