ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان کی وفات پر خالی ہونے والی نشست امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرادیئے

Candidates

Candidates

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد صدیق خان کی وفات پر خالی ہونے والی نشست صوبائی اسمبلی پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن ملک کے عمر فاروق ، پی ٹی آئی کے عمار صدیق خان اور پیپلز پارٹی کے چوہدری کامران اسلم کے علاوہ دو آزاد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کو جمع کرادیئے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن تھا، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار اپنے حامیوں کے ہمراہ ٹی ایم اے آفس پہنچے،پی ٹی آئی کا بہت بڑا جلوس ایم این اے غلام سرور خان ، ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر کی قیادت میں ٹی ایم اے پہنچا تو لوگو ں نے گیٹ پر اپنے قائدین کے اوپر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،اور زبردست نعرے بازی کی، ٹیکسلا کچہری میں کاغزات نامزدگی کے موقع پر بھی فوج کے جوان سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر علی عبداللہ خالد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں بطور ریٹرننگ آفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، 18 اگست کو تمام امیدواروں کی سیکروٹنی ہوگی،کاغزات نزمدگی کے موقع پر ملک عمر فاروق کے ہمراہ صدر مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی سردار ممتاز پسوال،صدر تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی،سردار وقاص گوگا خان،حاجی نصیر، راجہ کامران ایڈووکیٹ ،کونسلر زیشان صدیق بٹ،کونسلر طاہر محمود طاہری،سفیر خان، اللہ دتہ اعوان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، پی ٹی آئی کے امیدوار عمار صدیق خان کا قافلہ ایک بڑے لشکر کے ساتھ ٹیکسلا کچہری پہنچا۔

جس میں آئی ایس ایف کے نوجوانوں کے علاوہ شفیق خان،ماسٹر نثار،ملک ایاز ، سید چن شاہ کاظمی، شاہ رخ خان،ملک پرویز کے علاوہ سینکڑوں کارکنان پی ٹی آئی شام تھے، ملک عمر فاروق کی کورننگ امیدوار کی جگہ انکے بھتیجت بیرسٹر عقیل جبکہ عمار صدیق خان کے کورننگ امیدوار کے طور پر انکے چچا شفیق خان نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے دیگر آزاد امیدواروں میں امجد اور سرور علوی شامل ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری کامران اسلم نے گزشتہ روز اپنے کا غزات نامزدگی جمع کرا دیئے تھے،26 ستمبر کو الیکشن کا میدان سجے گا۔