ایم پی اے چوہدری شبیر احمد ڈیرہ کی کوٹلہ پر پریس کانفرنس

MPA Shabbir Ahmad Chaudhry Press Conference

MPA Shabbir Ahmad Chaudhry Press Conference

کوٹلہ ارب علی خاں : ایم پی اے چوہدری شبیر احمد نے ڈیرہ کوٹلہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ ارب علی خاں کی بیوٹیفیکیشن کے پہلے فیز میں چھ کروڑ کی منظوری۔ پہلے فیز میں مراڑیاں چوک سے لنگڑیال چوک ایک کلومیٹرکارپٹ روڈ تعمیر ہو گی۔گرین بیلٹ کی دونوں سائیڈوں پر پچیس پچیس فٹ کارپٹ روڈ تعمیر ہو گی۔سٹرک کی کل چوڑائی اٹھاسی فٹ ہوگی۔

سڑک کے دونوں اطرف ڈھائی فٹ چوڑا اور تین فٹ گہرا نالہ بنایا جائے گا۔جوکہ سڑک کی حدود کی نشاندہی کرے گا۔سڑک اور نالے کے درمیان کچی جگہ پر ٹف ٹائل لگائی جائے گی۔نالے کے اوپرپانچ فٹ چوڑا فٹ پاتھ بنایا جائے گاجس پر ٹف ٹائل نصب ہوگی سڑک کے درمیان تین فٹ چوڑا گرین بیلٹ بنایا جائے گا۔

بیوٹیفیکیشن پلان کے دوسرے فیز میں سڑک کے درمیان گرین بیلٹ پر سٹریٹ لائٹ نصب ہوگی ۔بیوٹیفیکیشن پلان کے دوسرے فیز میں ککرالی تا حسن پٹھان روڈ کو بھی اسی طرز پر بنا دیا جائے گا۔