ارکان اسمبلی نے دباؤ کے باوجود پارلیمنٹ پہنچ کر خوف کو شکست دی: مریم نواز

Maryam Nawaz

Maryam Nawaz

لاہور (جیوڈیسک) مریم نواز نے دنیا کامران خان کے ساتھ میں تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل مسترد ہونا جمہوریت کی فتح ہے، ڈٹے رہنے والے پارٹی ارکان کو سلام پیش کرتی ہوں، اپوزیشن اپنی صفوں کی فکر کرے۔

مریم نواز نے اداروں سے ٹکراؤ کا امکان مسترد کر دیا۔ یہ بھی کہہ دیا کہ اگر ادارے ایک شخص سے بغض رکھیں گے تو پھر تنقید بھی برداشت کریں۔

مریم نواز نے واضح کیا کہ نواز شریف کو جیل ہوئی تو جد و جہد مزید تیز ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے یا این آر او کر کے سائیڈ پر ہونے کے بجائے نواز شریف نے جد و جہد کا راستہ چنا، انہیں مائنس کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔