ایم کیو ایم پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ملتوی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ، ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جواب داخل کر دیا ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق مولوی اقبال حیدر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے جواب داخل کرا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ

متحدہ پر پابندی صرف بلیک میلنگ اور حراساں کرنے کے مترادف ہے ۔ متحدہ پر پابندی سے متعلق درخواست مسترد کی جائے ۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر اس طرح کے ہتھکنڈے کے ذریعے بلیک میل کرتے رہے ہیں۔ درخواست گزار قانون کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔ درخواست گذار کی انہی حرکتوں کی وجہ سپریم کورٹ میں داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔

متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی ایک بڑی جماعت ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے متحدہ کو انتخابات میں انتخابی نشان بھی الاٹ کیا گیا ہے ۔ مولوی اقبال حیدر نے متحدہ پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ د رخواست میں ایم کیو ایم کے تمام سینیٹرز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی فریق ہیں۔