ایم کیو ایم کی ڈیلاس میں 3 روزہ کنونشن کی تیاریاں مکمل، رہنمائوں کی آمد شروع

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے 3 روزہ کنونشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، کنونشن کا آغاز ڈیلاس کے مقامی وقت کے مطابق آج شام 6 بجے ہو گا جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کنونشن سے اہم خطاب کریں گے۔

کنونشن میں شرکت کے لیے ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت اور واسع جلیل، بابرغوری، خوش بخت شجاعت، ارم فاروقی اور عدنان احمد بھی ڈیلاس پہنچ گئے ہیں۔