ایم کیو ایم کے ایک اور ناراض رکن کی مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت کی تیاری

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

کراچی (جیوڈیسک) مصطفی کمال نے ایک اور پتنگ کے بو کاٹا کی تیاری مکمل کر لی۔ ناراض رکن صوبائی اسمبلی پیر کو قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ شہری بھی سابق سٹی ناظم کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے۔

مصطفی کمال کی اونچی اڑان، سابق سٹی ناظم نے ایم کیو ایم کی ایک اور پتنگ کاٹنے کی تیاری پکڑ لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور رکن سندھ اسمبلی نے متحدہ قومی موومنٹ سے ناطہ توڑ کر ڈور مصطفیٰ کمال کے ہاتھ تھما دی ہے۔ ایم کیو ایم کے ایم پی اے پیر کو پریس کانفرنس میں باضابطہ قافلے میں شمولیت کا اعلان کریں گے لیکن اس وقت تک نام راز میں رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما مسلسل رابطے کر رہے ہیں اور جلد نئے لوگ بھی شامل ہوں گے۔ نئی پارٹی بنانے پر بڑی تعداد میں شہری پاکستانی جھنڈا لے کر مصطفی کمال کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

شہریوں نے مصطفی کمال اور ان کی ٹیم کو قوم کی ضرورت قرار دیا۔ ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، مصطفی کمال اور افتخار عالم نے کارکنوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔